کاشف احمد نور
ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل
رابطہ نمبر.
9270709 51 (92)
خبریں
پریس ریلیز
ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کے لیے ستارۂ امتیاز (خدمتِ عامہ) کا اعلان
راولپنڈی، 14 اگست 2026ء: صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل، جناب کاشف احمد نور کو عوامی خدمت کے شعبے میں غیر معمولی خدمات اور نمایاں قومی و ادارہ جاتی کاوشوں کے اعتراف میں ستارۂ امتیاز (خدمتِ عامہ) عطا کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
جناب کاشف احمد نور، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس (PA&AS) کے ایک ممتاز افسر ہیں، جنہوں نے دفاعی مالیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ادارہ جاتی کارکردگی، شفافیت اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں ڈیجیٹل تبدیلی، تکنیکی خود انحصاری، بہترین خدمات کی فراہمی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔
ان کے نمایاں اقدامات میں ملٹری پنشنرز کے لیے ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم (DCS) کا نفاذ اور اکاؤنٹنگ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (AIMS) کی تیاری اور نفاذ شامل ہیں۔ AIMS مقامی مہارت اور ملکی سطح پر قائم کردہ تکنیکی انفراسٹرکچر پر مبنی ایک جدید اور مقامی طور پر تیار کردہ ڈیجیٹل نظام ہے، جو تکنیکی خود انحصاری کے فروغ کے ساتھ حساس دفاعی مالیاتی معلومات کی رازداری اور سالمیت کے تحفظ کو بھی یقینی بناتا ہے۔
جناب کاشف احمد نور کی قیادت میں حاضر سروس ملازمین اور پنشنرز کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری، ادارہ جاتی استعداد میں اضافے اور افسران و عملے کی فلاح و بہبود کے لیے بھی متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔
ستارۂ امتیاز (خدمتِ عامہ) کا اعلان جناب کاشف احمد نور کی ممتاز عوامی خدمات، بصیرت افروز قیادت اور ادارہ جاتی جدت و ترقی کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کا ایک باوقار قومی اعتراف ہے۔
پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران و عملہ اس عظیم قومی اعزاز کے اعلان پر ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں-
