کاشف احمد نور
ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل

رابطہ نمبر. 9270709 51 (92‏)‏

عسکری حساب داری کا تربیتی ادارہ

اداریاتی خاکہ

ملٹری اکاؤنٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کی تربیت کی ضروریات پورا کرنے کے لئے لاہور میں 1950 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ 1971 ء میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا. مختلف شعبوں میں ملازمین کی تربیت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے ساتھ، ایم اے ٹی آئی کا تربیتی دائرہ کار بڑھا دیا گیا۔ اس کی ساخت میں بھی توسیع کی گئی۔ ایم اے ٹی آئی کے موجودہ ڈھانچے میں یہ راولپنڈی میں موجود صدر دفتراور لاہور، کراچی، واہ کینٹ، پشاور ملتان اور کوئٹہ میں موجود ذیلی اداروں پر مشتمل ہے۔ ایم اے ٹی آئی اس ڈیپارٹمنٹ کے عملے اور افسران کے لئے مختلف قسم کے کورسز پیش کر رہا ہے۔ ڈیفینس سروسز کے افسران اور اہلکاروں کی ضروریات اور مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کیلئے کچھ کورسز/توجیہات تیار کی گئی ہیں۔

نصاب

ایم اے ٹی آئی کا 2015 کا تدریسی جدول مندرجہ ذیل نصابی زمروں پر مشتمل ہے۔

  • اکاؤنٹس پر مختصر کورسز۔
  • انتظامیہ / مینجمنٹ پر مختصر کورسز۔
  • رقمی ادائیگیوں کے پری آڈٹ پر مختصر کورسز
  • ڈیفینس سروسز کے افسران اور اہلکاروں کیلئے خصوصی کورسز / توجیہات۔
  • اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز کے فروغی امتحان کی تیاری کیلئے تربیتی کلاسز
  • خصوصی عملے کے کورسز
  • آڈٹ کمانڈ لینگویج
  • کمپیوٹر کے بنیادی کورس