کاشف احمد نور
ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل

رابطہ نمبر. 9270709 51 (92‏)‏

حساب داری نظام

ا۔ حسابداری صورتحال

ڈیفنس سروسز کا ماہانہ کھاتہ ایم اے جی دفتر میں آل پاکستان کمپائلیشن کے ذریعے مرتب کیا جاتا ہے اور وزارت دفاع کے ساتھ ساتھ ایک ایک کاپی تمام سروسز ہیڈکوارٹرز ، دفاعی مالیاتی امور، اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ ڈیفنس سروسز کا تخصیصی کھاتہ تیار کر کے وزارت دفاع اور وزارت خزانہ کو پیش کیا جاتا ہے جو کہ اسے آڈیٹر جنرل کو پیش کرنے کی ذمہ دار ہے۔ تخصیصی کھاتہ ان چیزوں کو مدنظر رکھتا ہے:۔

  • ڈیفنس سروسز کے اخراجات کا عام جائزہ۔
  • کھاتوں کے طریقہ کار اور جماعت بندی میں تبدیلی (جہاں ملوث ہوں)۔
  • متفرق مشاہدات۔
  • تخصیصی کھاتے (تبدیل شدہ اور حقیقی اعداد و شمار دکھاتے ہوئے) اہم کھاتوں سے۔
  • یہ کھاتے ایم اے جی آفس میں لگائے گئے کمپیوٹر سسٹم سے مرتب کیے اور بحال رکھے جاتے ہیں۔

پی ایم اے ڈی میں حسابداری نظام کی حالت انتہائی تسلی بخش ہےجیسا کہ اس کی تصحیح کی تصدیق مختلف کوارٹرز یعنی وزارت دفاع، ملٹری فنانس، سروس ہیڈکوارٹر اور آڈیٹر جنرل میں کی جا تی ہے۔ اس بات کی تصدیق ان حقائق سے کی جاسکتی ہے کہ ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کی طرف سے تیار کردہ ڈیفینس سروسز کے حسابات، آڈیٹر جنرل کی طرف سے تصدیق کیے جاتے ہیں، اور آڈیٹر جنرل کے محکمہ کی طرف سے کبھی کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا ۔

ب۔ بروقتگی

تمام کھاتے بروقت تیار کیے اور متعلقہ اتھارٹی کو پیش کیے جاتے ہیں۔

پ۔ درستگی

جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے کہ کسی بھی ادارے، آڈیٹر جنرل اور وزارت دفاع نے کبھی ایم اے جی آفس کے تیار کردہ کھاتوں پر کو‏ئی اعتراض نہیں اٹھایا، جو کہ کھاتوں کی درستگی کے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔